223

سینئر صحافی عرفان کامریڈ چیف ایگزیکٹو روزنامہ فری پریس رحلت فرماگئے(انا للہ وانا الیہ راجعون )

گوجرانوالہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)گوجرانوالہ کے نامور اور ہر دل عزیز سینئر صحافی جناب عرفان کامریڈ چیف ایگزیکٹو روزنامہ فری پریس کی وفات نہ صرف ان کے اہل خانہ کیلئے صدمے کا باعث ہے بلکہ پوری صحافی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مرحوم ایک نڈر بے باک ورکر صحافی تھے۔ جنہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داری پوری کرنے میں کبھی کسی رکاوٹ کو ملخوظ خاطر نہیں رکھا تھا اور نہ ہی کسی لالچ میں کسی کی پگڑی اچھالی تھی۔وہ دوستوں کے اچھے دوست تھے اور ہر کسی کی رہنمائی کرتے تھے چاہے کوئی اس راہنمائی کو جو مرضی نام دے لیکن وہ حق بات کہہ کر ہی رہتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)

نوٹ۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعتہ المبارک 10محرم الحرام 21ستمبر کو مسجد مکرم میں بعد از نماز جمعہ ادا کی جائیگی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں