141

پیپلز پارٹی اسپین کے سابق صدر عمرفاروق رانجھا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل

منڈی بہاوالدین(ورلڈ پوائنٹ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے سابق صدر عمر فاروق رانجھامرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان کے شہر منڈی بہاولدین کے گاوں دھول رانجھا میں ختم قل پڑھے گئے۔جس میں گاوں اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے عمر فاروق رانجھا عرصہ سے بیمار تھے اور بارسلونا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیکن بارسلونا سے واپس پاکستان چلے گئے تھے۔ وہاں پر گزشتہ ماہ سے بظاہر بیماری میں کمی نظر آ رہی تھی اور چل پھر بھی رہے تھے۔ دوبارہ طبعیت خراب ہونے پر اللہ کو پیارے ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں