307

ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ، فائنل میں بھارت سے مقابلہ کون کرے گا

دبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ایشیائی کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ جاری ہے، اس جنگ کو جیتنے کے لیے فائنل میچ میں بھارت کے مدِ مقابل کون سی ٹیم آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے، فائنل میں بھارت کے ساتھ ٹکرانے والی ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا۔

شاہینوں کے لیے بنگال ٹائیگرز سے سپر فور کا آخری میچ ’ڈو اور ڈائی‘ والی صورتِ حال پر مبنی میچ بن گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش بدھ کو ابو ظہبی میں مدِ مقابل آئیں گے۔

سپر فور کے آخری میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی، یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین رنز سے ہرا کر فائنل کھیلنے سے محروم کر دیا ہے۔

دوسری طرف چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان ایشیا کپ میں زیرو بن گئے، جارح مزاج اوپنر ایشیا کپ میں بیٹنگ ہی بھول گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے با صلاحیت کھلاڑی فخر زمان نے بھارت اور افغانستان کے خلاف میچز میں ریویو بھی نہ لیا، گیند بھی ہاتھوں سے سلپ ہونے لگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو بڑے ہدف کا دفاع بھی ممکن نہیں، اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں