46

میزائل دفاعی نظام کے بعد روس نے بھارت کے ساتھ 6 جوہری پلانٹس کا معاہدہ طے کیا ہے

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز)میزائل دفاعی نظام کے بعد روس نے بھارت کے ساتھ 6 جوہری پلانٹس کا معاہدہ طے کیا ہے
روسی سرکاری نکلیئر انرجی ادارے روس ایٹم بھارت میں 6 نئے جوہری پاور اسٹیشنز قائم کرے گی۔

روس ایٹم کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق دونوں مملکتون کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اس معاہدے کے دائرہ کار میں دونوں ممالک بھارت میں ایک نئے علاقے میں روسی ڈیزائننگ کے حامل 6 نکلیئر ری ایکڑز کی تعمیر کریں گے جبکہ دوسرے ممالک میں یہ جوہری باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے جدید نکلیئر ٹیکنالوجی اور پاور اسٹیشنز کی تعمیر کے معاملات میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل بھارت کے جنوبی علاقے قدان کولام میں جوہری پاور اسٹیشن قائم کیا تھا۔

دو یونٹس پر مشتمل اس پاور اسٹیشن میں اسوقت دوسرے اور تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے تو مزید دو ری ایکڑز کے قیام کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں