56

جنسی زیادتی اسکینڈل:رونالڈوآئندہ کےاہم میچوں سے باہر ہونگے

امریکہ میں جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کے آئندہ میچوں کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

خبر کے مطابق، 34سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پرجنسی زیادتی کاالزام عائد کیا ان الزامات کے پیش نظر رونالڈو کو 11 اکتوبر کو پولینڈ میں ہونے والی یوای ایف اے لیگ کے دوسرے میچ کے لیے باہر کردیا گیا ہے ،اس کے علاوہ انہیں 15 اکتوبر کو گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے بعد اب ہوونٹس کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 34 سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے ان کا ریپ کیا تھا جس کے جواب میں رونالڈو نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں