45

حسان ٹیکسی اسکول کی تقریب تقسیم اسناد ،مہمان خصوصی قونصل جنرل علی عمران اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)بارسلونا میں پاکستانی نوجوانوں کی ٹیکسی سیکٹر میں دلچسپی عروج پر ہے۔ بہترین کام اور معقول آمدن نے نوجوانوں کو اس سیکٹر میں شامل ہونے پر متوجہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹیکسی لائسنس کے امتحان میں پاکستانی اسکول سمیت اسپانش اسکولوں کے طلبا نے شرکت کی اور سب سے زیادہ 94 طلبا نے پاکستانی اسکول سے امتحان پاس کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اسکول کے پروفیسر محمد مشتاق لائق تحسین ہیں جنہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو ایک بہترین کام کی جانب راغب کیا ہے۔ گزشتہ روز اسکول انتظامیہ نے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں قونصل جنرل علی عمران چوہدری مہمان خصوصی اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ، چوہدری محمد سلیم لنگڑیال مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے ۔ دیگر مہمانوں میں مقامی کونسلرمارک بوراس اورمونتسے بینیدی کے علاوہ ٹیکسی ڈرائیورز اور نئے پاس ہونے والے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں