80

اورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نےاشتیاق ہمدانی سید کو جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا

ماسکو ( پریس ریلیز) اورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے آج یہاں بتایا ھے کہ اشتیاق ہمدانی سید کو تنظیم کے مرکزی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے سینٹرل کمیٹی میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے کوآرڈینیٹر نامزد کیاہے.

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے سافٹ امیج اور کشمیر ایشو پر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنی نامزدگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ اس فیصلے پر میں سینٹرل کمیٹی کے تمام ارکان کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا.

انہوں نے کہا کہ مجھے ادراک ہے کے یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے. آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی عروج پر ہے.اور کشمیر کی صورت حال انتہائی دردناک ہے جہاں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں. آج مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہر روز بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے ان کی آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے.

مجھے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر بین الاقوامی میڈیا اور عالمی فورم کی خاموشی قابل مذمت ہے. اس سلسلے میں ہمیں مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر کی مسئلہ پر روس کے اندر ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے جو کے قابل تحسین ہے.

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں