317

آفتاب کرنسی ایکسچینج کا سالانہ فنکشن ،قونصل جنرل علی عمران کا کمیونٹی سے رابطہ کے لئے اپنا وٹس ایپ نمبر عام کردیا

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)آفتاب کرنسی ایکسچینج کا سالانہ فنکشن بارسلونا کے مقامی ہوٹل میں ہوا،جس میں بارسلونا سمیت دیگر یورپی ممالک سے درجنوں افراد نے شرکت کی۔

سالانہ فنکشن میں مہمان خصوصی قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے آیا ہوں اور تمام لوگوں کے لئے قونصلیٹ آف پاکستان کے دروازے کھلے ہیں ۔

انہو ں نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کاتالونیا کے لئے اپنا وٹس ایپ نمبر 0034682533802 بھی عام کر دیا کہ جو بھی پاکستانی اپنا مسئلہ بیان کرنا چاہتا ہے براہ راست اس نمبر کے ذریعے بیان کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں