161

سماجی پلیٹ فارم ’’بارسلونا کوم تو‘‘کا سیاسی سرگرمیوں کا آغاز،بارسلونا کو بہترین شہر بنانے کا عزم

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)کاتالونیا میں بلدیاتی انتخابات یوں یوں قریب آ رہے ہیں، بلدیاتی سیاست میں گرمی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بارسلونا کے ایک سماجی پلیٹ فارم ’’بارسلونا کوم تو‘‘نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جس میں پلیٹ فارم کے صدر کو میئر بارسلونا کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔’’ بارسلونا کوم تو‘‘ ایک سماجی اور نیم سیاسی پلیٹ فارم ہےجو حکومت کرنے کے لئے نہیں بلکہ بارسلونا کے شہریوں کی مشکلات کا حل لے کر آیا ہے ایک ایسا پلیٹ جو پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہے جن کو ملٹی کلچرل شہربارسلوناکی فکر ہےجو یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ مئیر ادا کالاو نے بارسلونا شہر کو بہت نقصان پہنچایا ہے ،

’’بارسلونا کوم تو‘‘کا لیڈر دانیال جو ایک وکیل ہے نے بارسلونا کے نواحی ضلع ’’ پوبلے نو‘‘ کے ایک خوبصورت حال میں اپنا پروگرام پیش کیا۔ہال میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دانیال کے پروگرام کو سراہا۔ ہال میں صرف بارسونا اور کاتالونیا کا جھنڈا لگا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا کہ کاتالونیا کی موجودہ سیاسی صورتحال سے دور رہ کر صر ف بارسلونا کی بہتری کی سوچ والے لوگوں کا حقیقی پلیٹ فارم ہے اس پلیٹ فارم پرہر قسم کی سوچ والے لوگ موجود ہیں۔ جن کا نظریہ ہے کہ بارسلونا کو خوبصورت اور دنیا کا بہترین ماڈل شہر بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

سماجی پلیٹ فارم ’’بارسلونا کوم تو‘‘کو پانچ سو سے زیادہ پروفیشنل لوگوں کا تعاون حاصل ہے جو اس شہر کو ڈرگز مافیا،بے گھر افراداور چوروںسے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بارسلونا پر حکومت پیسوں کے لئے نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہم سب اپنے اپنے پروفیشن کے ماہر اور اپنے کام سے کمانے والے لوگ ہے ۔ہم تو صرف بارسلونا کو دنیا کا بہترین اور نمایاں شہر بنانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں