281

آفتاب کرنسی ایکسچینج کا بارسلونا میں سالانہ فنکشن،رقم کی ترسیل کے قانونی پہلووں پر اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا گیا

بارسلونا(ورلڈ پوائنٹ نیوز)اوورسیز پاکستانی اپنی رقم کو پاکستان قانونی طریقہ سے ٹرانسفر کریں اس موضوع پر بارسلونا میں ایک مالیاتی کمپنی نے سیمینار کااہتمام کیا۔ جس میں قونصل جنرل علی عمران چوہدری ویلفیئر اتاشی عمرعباس میلہ ،نیشنل بینک فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر رضوان خان جے ایس بینک کراچی کے ڈاکٹر ظفر اقبال زاہد اور راشد اشرف گوندل نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت جہانزیب عباسی نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری فرائض حافظ احمد یار نے سرانجام دئیے.

یورپ اور دیگر ممالک سے پاکستان رقم منتقل کرنے کے قانونی طریقوں پر ماہرین نے اپنے مقالے پیش کئے جس میں انہو ں نے اوورسیز پاکستانیو ں کو دونوں راستوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ قانونی راستہ سے بھیجے گئے پیسے آپ اور آپ کے خاندان کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے زر مبادلہ میں بھی اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔ کیونکہ آپ لوگ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتے ہیں اور پاکستان کو آپ کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور فراڈ کو روکنا سب سے اہم ہے ۔ہم دوسروں کی نسبت زیادہ محتاط ہیں کہ ہمارے ساتھ افغانستان کی سرحد ہے یہاں پر عرصہ سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کی مدد بھی ایسے ہی طریقوں سے ممکن ہے۔

ملک سے باہر رہتے ہوئے یہاں ہمیں بہترین سفارت کاری کی ضرورت ہوتی ہے وہاں پر ان ممالک کے قوانین کی پابندی کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ہم یورپی یونین اور دیگر یورپی ممالک خاص طور پر اسپین کے مالیاتی قوانین کو بھی فالو کرتے ہیں تاکہ رقم کی ترسیل قانونی ہو ۔اور اپنے ملک کی نیک نامی ہو۔
آفتاب کرنسی ایکسچینج کے یورپی ڈائریکٹر طارق محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب کرنسی ایکسچینج جلد وزیراعظم کی ڈیم فنڈ کے حوالہ سے اہونے والی اپیل پر جلد ڈیم فنڈ اکاونٹ کھولنے جاری ہے۔ جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی تعمیر میں حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیم فنڈ میں بھیجی جانے والی رقم پر کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے۔ اور یہ پاکستان کی خدمت ہو گی۔

قانونی طریقے سے بھیجی جانے والی رقم سے ہم اس قدر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں کہ ہمیں ملک کے لئے چندہ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے کہ یہاں قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کے ادارے موجود ہیں وہاں پر غیر قانونی چینلز بھی بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں صرف قانونی دائرہ کار میں رہنا چاہیئے۔ اور پاکستانی برانڈ پر اعتماد کا اظہار کرنا چاہیئے۔

سالانہ فنکشن میں مقررین نے آفتاب کرنسی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپ بھر میں ہم 12 برانچیں لانچ کر چکے ہیں اور 13وین برانچ کا آغاز آسٹریا میں کرنے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر آفتاب کرنسی ایکسچینج ملک طارق محمود اور آفتاب کرنسی ایکسچینج اسپین کے ہیڈ آفتاب اشرف بھٹی نے کہا کہ ہماری کامیابی دراصل ہمارے یورپ بھر میں پھیلے نمائندگان ہیں۔ جن کے ذریعے ہم اپنا اعتماد عوام میں برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کہ آفتاب کرنسی ایکسچینج ہرسال کسی نا کسی ملک میں سالانہ فنکشن کرتی ہے جس کا مقصد اپنے نمائندگان(ایجنٹس حضرات( کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ ان کی کارکردگی کو سراہنا ہوتا ہے۔ اپنے نمائندگان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں کمپنی کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی جاتی ہیں ۔

بارسلونا اسپین میں ہونے والے سالانہ فنکشن میں بھی اسپین میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایجنٹس میں یادگاری شیلدز تقسیم کی گئیں۔ جنہیں قونصل جنرل علی عمران چوہدری، ویلفیئراتاشی عمر عباس میلہ اور دیگر یورپی ممالک سے آئے مہمانوں نے تقسیم کیا۔قونصل جنرل علی عمران چوہدری کو یادگاری شیلڈ اور ویلفیئراتاشی عمرعباس میلہ کو کمپنی کی جانب سے تحفہ دیا گیا .

سالانہ فنکشن میں مہمان خصوصی قونصل جنرل علی عمران چوہدری نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے آیا ہوں اور تمام لوگوں کے لئے قونصلیٹ آف پاکستان کے دروازے کھلے ہیں ۔ انہو ں نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کاتالونیا کے لئے اپنا وٹس ایپ نمبر 0034682533802 بھی عام کر دیا کہ جو بھی پاکستانی اپنا مسئلہ بیان کرنا چاہتا ہے براہ راست اس نمبر کے ذریعے بیان کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں