119

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

ماسکو(شاہد گھمن سے) ستر سال سے جاری کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی یوم سیاہ کشمیر منایا گیاسفارت خانہ پاکستان ماسکو کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ کی رہائشگاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی.

تقریب کی صدارت سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے کی تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات ملک شہباز، خلیل الرحمن ،اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری،او پی بی یو کشمیر کے کوآرڈینیٹر اشتیاق ہمدانی،او پی بی یو پنجاب کے کوآرڈینیٹر چوہدری زاہد خورشید اس کے علاوہ ماسکو میں روسی تعلیمی اداروں کے طلباء، مصنفین صحافیوں اور سفارت خانے کے عملے سمیت روسی فیڈریشن کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفتاب چوہدری نے صدر پاکستان عارف علوی اور تھرڈ سیکرٹری انصار علی شاہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے پیغامات پڑھ کر سنائے اس کے بعد کشمیر پربھارتی ظلم و ستم پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں جبکہ شرکہ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی ویڈیو بھی دکھائی گئی.


ماسکو میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کی مکمل رپورٹ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان قاضی خلیل اللہ نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی انہوں نے معصوم بے گناہ کشمیریوں پر ہونے والے خوفناک بھارتی ظلم وستم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی افواج نہتے اور معصوم کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر ظلم و ستم کر رہے ہیں اور آئے روز کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت سوز ظلم کی مثال کہیں نہیں ملتی
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں