63

ہالووین کا تہوار:امریکی 9 ارب ڈالر خرچ کر گئے

نیویارک(ورلڈ پوائنٹ نیوز) امریکہ میں کل شام ” ہالووین” کا تہوار منایا گیا ۔اس موقع پر شام ڈھلتے ہی بچے اور بعض اوقات بڑے بھی جنوں، بھوتوں، روحوں اور پریوں کا لبادہ پہن کر نکلتے ہیں اور اپنے گلی محلے یا دوسرے علاقوں میں ہر گھر پر جا کر دستک دیتے رہے اور ٹِرک آر ٹِریٹ کہتے رہے ۔

ہر گھر میں لوگ بھی عموماً آسمان سے اتری ہوئی اس نقلی مخلوق کے منتظر تھے اور وہ دروازے کی گھنٹی بجتے ہی انہیں چاکلیٹ اور میٹھی گولیاں پیش کرتے رہے ۔

امریکہ میں یہ تہوار عشروں سے منایا جا رہا ہے اور ہر سال اس کی دھوم دھام، سج دھج اور اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال امریکیوں نے ” ہالووین” منانے پر لگ بھگ 9 ارب ڈالر خرچ کیے جن میں ملبوسات، سجاوٹ کی چیزیں، ہالووین کارڈ اور ہالووین کی چاکلیٹس اور ٹافیاں وغیرہ شامل ہیں۔

نیشنل ریٹیل فیڈریشن کا اندازہ ہے کہ اس سال 17 کروڑ سے زیادہ امریکی “ہالووین “کی تقریبات میں حصہ لیا اور ایک اندازے کے مطابق وہ سوا 3ارب ڈالر ملبوسات پر، پونے تین ارب ڈالر سجاوٹ اور ڈھائی کروڑوں ڈالر سے زیادہ چاکلیٹس اور میٹھی گولیاں خریدنے پر صرف کیے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں