61

ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف یورپی یونین کا مشترکہ موقف

برسلز(ورلڈ پوائنٹ نیوز) یورپی یونین، برطانیہ۔ جرمنی اور فرانس نے ایک مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ امریکہ کا ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ باعث افسوس ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی ، فرانسیسی ، جرمن اور برطانوی وزراء سمیت تینوں ملکوں کے وزراء دفاع نے ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ایران پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ باعث افسوس ہے۔

ایرانی جوہری معاہدے کے عالمی سطح پر جوہری اسلحہ کی روک تھام کے اصولوں پر مبنی ہونے پر زور دینے والے اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ یورپ اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے ایک کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ طرفین یورپی یونین کے قوانین کے مطابق ایران کے ساتھ قانونی طریقوں سے تجارت کرنے والے یورپی اقتصادی اداکاروں کا تحفظ کرے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں