46

امریکی انتخابی نتائج حسب توقع رہے : روس

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج حسب توقع رہے ہیں۔

کریملن کے خارجہ تعلقات کے مشیر یوری اوشاکوف نے اس حوالے سے کہا کہ موجودہ امریکی سیاسی نظام جس طرح کے اتار چڑھاو کا شکار ہے اس کی وجہ سے یہ انتخابی نتائج متوقع تھے ۔

امریکہ سے تعلقات کے حوالے سےاوشاکوف نے کہا کہ اس صورت حال کے بعدتعلقات کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی رو سے، سینیٹ میں ری پبلکن جبکہ کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اکثریت حاصل رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں