200

اٹلی جانے کی کوشش میں ہونے والے افراد کا برا انجام

زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیں

اطلاع ملی ہے کہ اٹلی کے مغرب میں واقع ساردنیہ جزیرے کو پہنچنے کی کوشش میں ہونے والے غیر قانونی تارکیں وطن میں سے ایک کی لاش سمندر سے برآمد ہوئی ہے تو 9 افراد لا پتہ ہیں۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی آنسا کی خبر کے مطابق ساحلی سیکورٹی ٹیم نے ایک کشتی پر سوار تین غیر قانونی تارکین وطن اور ایک شخص کی نعش کو برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔

زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تو بتایا گیا ہے کہ اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے ان افراد کا تعلق الجزائر سے ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں