71

صدر ایردوان کی پوتن اور پوروشینکو کے ساتھ ملاقات

انقرہ(ورلڈ پوائنٹ نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آج بروز بدھ روس کے صدر ولادی میر پوتن اور یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دونوں مذاکرات میں حالیہ دنوں میں بحر اسود میں روس اور یوکرین کے درمیان درپیش کشیدگی کے موضوع پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے دونوں فریقین کے موقف کو سنا اور کشیدگی پر اندیشوں کا اظہار کیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے مسائل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو بحیرہ آزاق میں روسی اور یوکرینی جنگی بحری جہاز ایک دوسرے کے مقابل آئے ۔ روسی جنگی بحری جہازوں نے روس کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دعوے کے ساتھ یوکرین کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف مداخلت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں