64

ٹرمپ یوکرائن پر روسی فوجی جارحیت پر صدر پیوٹن سے ناراض

واشنگٹن(وررلڈ پوائنٹ نیوز) یوکرائن کے خلاف روسی افواج کی جارحیت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاجاً پیوٹن سے ہونے والی ملاقات منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن میں ہونے والی جی-20 ممالک کی سمٹ کے دوران روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرنے کے لیے اہم حکام سے صلاح مشورہ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یوکرائن کے بحری جہازوں پر روس کے حملے اور عملے کو یرغمال بنانے سے متعلق وائٹ ہاؤس سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے، جس کے بعد روسی صدر سے ملاقات سے متعلق کوئی فیصلہ کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مفصل رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ روس نے یوکرائن پر جنگ مسلط کی تو وہ روسی صدر سے ارجنٹائن میں جی-20 سمٹ میں ہونے والی ملاقات کو منسوخ کردیں گے۔

واضح رہے کہ روس نے کریمیا کے ساحلی علاقے کے نزدیک یوکرائن کے بحری جہازوں پر حملہ کر کے جہازوں کو ضبط اور عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پورٹ کیراچ میں یوکرائنی بحریہ کے جہازوں پر روسی بحریہ کے حملے میں 6 یوکرائنی اہلکار زخمی بھی ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں