63

وزیراعظم کا ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ورلڈ پوائنٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیفا کے صدر کو دورہ پاکستان پر مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے رکن اسمبلی اور پنجاب فٹبال کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات اور کھیل کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کے لئے جامع پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے اور نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کوچز اور ریفریز کا مستقبل بھی محفوظ بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں فٹ بال اکیڈمیاں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں عالمی معیار کے فٹبال گراؤنڈ بھی بنائے جائیں اور کھیلوں کے شعبوں میں عالمی معیار کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں