50

گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے روٹی سستی نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(ورلڈ پوائنٹ نیوز) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کنٹینر پر تھے تو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی دیواریں توڑی تھیں اب عادت سے مجبور وزیراعظم کا گورنر ہاوٴس پنجاب پر حملہ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب بنی گالہ کے گھر کی دیواریں کب توڑیں گے جو غیر قانونی ہیں؟ عمران صاحب گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑ کر علیمہ باجی کے ذریعے کی گئی منی لانڈرنگ چھْپ نہیں سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے روٹی، نان اور آٹا سستا نہیں ہوگا جب کہ گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑنے سے ڈالر میں کمی، غیر ملکی قرضے میں کمی اور غیر ملکی زر مبادلہ زیادہ نہیں ہوگا، اور نہ ہی گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑنے سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنیں گے۔

ترجمان (ن) کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیراعظم کٹوں، مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلائیں ان کو ملکی تاریخ ، ثقافت اور قومی ورثے کی اہمیت کا کیا معلوم ہوگا؟ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں