74

اجے دیوگن نے کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا

ممبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور ٹیلی ویژن شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی اجے دیوگن اور کاجول نے بطور مہمان شرکت کی۔

جاری کردہ پرومو میں اجے دیوگن نے کاجول سے متعلق انکشاف کیا کہ مسٔلہ صرف تصاویر بنانے کا نہیں بلکہ مسٔلہ مسلسل تین گھنٹے تک اُن تصاویر کو ایڈٹ کرکے پوسٹ کرنا ہے اور یہ سب کچھ کاجول نے اپنی زندگی میں پہلے نہیں کیا لیکن اب مجھے نہیں پتا کہ بڑھاپے میں وہ یہ کیوں کر رہی ہیں۔ اس بیان کے رد عمل میں کاجول نے تنگ آکر جواب دیا کہ بڑھاپا میرا تو نہیں ہے تمھارا بڑھاپا ہوگا۔

شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے اجے دیوگن سے سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا جھوٹ ہے جو فلم نگری سے جڑی شخصیات بولا کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں اجے دیوگن نے کہا کہ ’میں اپنی اہلیہ سے محبت کرتا ہوں، اجے کے جواب پر کاجول نے غصے میں آنکھیں دکھائیں تو اجے نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں دیگر اداکاروں کی بات کر رہا ہوں‘۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں