59

صدر ولادیمیر پوتین اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان شام کی صورتِ حال پر غور

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے ارجنٹائن میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر یکجا ہوتے ہوئے شام کی صورتحال پر غور کیا ہے۔

صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوتین اور میرکل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کی صورتحال پر تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

انہوں نے استنبول میں منعقد ہونے والی چار فریقی سربراہی اجلاس اور آستانہ فورم کے مذاکرات کی روشنی میں شام کی آئینی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق امور کی انجام دہی کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی کمیٹی کی تشکیل کا کام بڑے مثبت طریقے سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

شام کی آئینی کمیٹی بہت جلد تشکیل پا لے گی اور اس پر تمام نمائندوں کی منظوری حاصل ہوجائے گی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں