573

سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں بم دھماکہ

سٹاک ہوم (ارشد خان ملتانی ) سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک مکان میں پیش آنے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

آفتون بالڈیٹ کی خبر کے مطابق وار برگ محلے میں رونما ہونے والے اس دھماکے میں ایک 20 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اسٹاک ہوم سیکورٹی ڈائریکٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے رونما ہونے والے اس واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے ہونے والے مکان سے شواہد جمع کیے ہیں۔

سیکورٹی دفتر کی ترجمان انا ویسٹ برگ کا کہنا ہے کہ اس واقع کا دہشت گردی سے تعلق ہونے یا نہ ہونے پرتحقیقات کی جا رہی ہیں اور ارد گھر کے مکانات کو خالی کرالیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایکسپریس اخبار نے اپنی خبر میں دعوی کیا ہے کہ خود کش بم حملہ آور نے کسی وجہ کی بنا پر اپنے آپ کو دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا ہے۔

سویڈش خفیہ ایجنسی نے سیپو نے بھی اس واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں