486

سویڈن: سٹاک ہوم کے جنوبی علاقہ میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ،پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں

سٹاک ہوم (احسان اللہ خان )جنوبی سٹاک ہوم میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔جمعرات کی شب 22.49 پر پولیس کو اطلاع دی گئی کہ علاقہ میں تین سے پانچ شاٹ سنے گئے ہیں جس پر پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کیا تاہم ملزم روپوش ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔موقع سے دو افراد کو زخمی حالت میں پایا گیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتام منتقل کر دیا گیا ، سٹاک ہوم پولیس کے ترجمان والنٹین نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری تاحال نہیں ہوئی البتہ اس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں