لندن( ورلڈ پوائنٹ) پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا چیئرمین میاں طارق جاوید کا پی او سی لندن کی ٹیم سے ملاقات
میاں طارق جاوید نے تھنک ٹینک کے ممبر شیخ سلیم اور منصور احمد سے ہنگامی ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی تنظیم سازی سمیت قانون سازی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں اہم معاملات پر شیخ سلیم اور منصور احمد سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔شیخ سلیم تھنک ٹینک ممبر نے کہا کہ چیئرمین پی او سی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔
منصور احمد نے یقین دلایا کہ وہ میاں طارق جاوید صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چئیرمین پی اوسی میاں طارق جاوید نے کہاکہ پی او سی کا مقصد صرف اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی تنظیم سازی عالمی سطح پر آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے.