162

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

سری نگر(ورلڈ پوائنٹ) قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے فوجی اڈے میں ایک اہلکار کی سر میں گولی لگی لاش کی ملی ہے، لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

لاش کے قریب سے سرکاری رائفل ملی ہے جب کہ اہلکار کی شناخت رکشٹ کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں انڈین بارڈر فورس کے آفیسر چکرپانی پرساد تیواری نے فوجی کیمپ گاجنسو ایریا میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 473 ہوگئی ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں