179

سفیر پاکستان سجاد حیدر خان کا بیلاروسی تخلیقی مرکز کا دورہ

منسک (شاہد گھمن سے) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ثقافتی تعاون کے سلسلہ کو فروغ دینے کے حوالے سے بیلا روس میں تعینات پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے ڈپٹی ہیڈ اف مشن عبداللہ امین کے ساتھ باریسوف میں بیلاروس کے ایک تخلیقی مرکز کا دورہ کیا، اس مرکز کو 90 سال ہو چکے ہیں اور اس میں تقریبا چھ ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔

اس موقع پر اس علاقے کے تعلیمی مرکز کی سربراہ ایرینا سادوفسکایا، تخلیقی مرکز کی ڈایریکٹر گالینا لوزکوفسکیا اور نائب ڈائریکٹر سویتلانا کامنسکایا بھی موجود تھیں۔
اس پروگرام میں ادبی سرکل اوکٹاوا کی سربراہ مارینا لایکووانے اپنے گروپ “ویر” کے ساتھ بیلاروس اور پاکستان کی دوستی کے بارے میں ایک نغمہ پیش کیا۔ اور بیلاروسی زبان میں ایک پاکستانی نظم پیش کی۔ اسکے علاوہ نوجوان شاعروں نے پاکستان کے بارے میں انگریزی میں اپنی نظمیں پیش کیں۔

سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے مرکز کی انتظامیہ کو پاکستان کی خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔۔۔
اس موقع پر ادبی مرکز کے طلباء نے رقص و موسیقی کا رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیا جبکہ ایک فیشن شو بھی ترتیب دیا گیا جس میں بیلاروس کے لباسوں کی نمائش کی گئی۔

سفیر پاکستان نےاس مرکز کے کارکنوں کی‌طرف سے منعقدہ نمائش کا بھی معائنہ کیا۔
سفیرپاکستان سجاد حیدر خان اور تعلیمی مرکز کی انتظامیہ نے دوطرفہ ثقافتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیاگیا۔جبکہ اس سلسلے میں موسیقی، رقص، آرٹ، شاعری اور فیشن شو کرنے کے پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں