185

پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان کی بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منسک (ورلڈ پوائنٹ) بیلاروس میں تعینات پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان کی بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ میکالائی بارسیویج کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیلاروس کے نائب وزیر خارجہ ایشیاء ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے انچارج ہیں

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین موجودہ قانونی میکانزم کے تناظر میں اعلی سطح کے دوروں کا تبادلہ ، سیاسی تعلقات ، تجارت اور اقتصادی تعاون ، صنعتی اور زرعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں