131

صدر پوتن روس کے پرکشش ترین مرد قرار

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) روسی صدر ولادی میر پوتن کو روس کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2000 افراد پر مشتمل سروے میں خواتین اور مردوں نے روسی صدر کو ملک کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔

سروے میں روسی عوام سے سوال کیا گیا کہ ملک کی سب سے پرکشش شخصیت کون ہیں؟ جس کے جواب میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے ولادی میر پیوٹن کو ووٹ دیا۔

روسی شہریوں کا ماننا ہے کہ ملک میں موجود کوئی کھلاڑی، اداکار اور سیاست دان ولادی میر پوتن کی پرکشش شخصیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چھٹیوں کے دوران روسی صدرگھڑ سواری اور مچھلی پکڑتے ہوئے دیکھے گئے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چھٹیوں کے دوران لوگوں سے چھپ کر کسی کونے میں نہیں بیٹھ سکتے۔ انہیں گھومنا پھرنا پسند ہے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں