176

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (ورلڈ پوائنٹ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ائرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے، وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے، ان مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں