174

معروف پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے ماسکو کی مسجد میں افطار پارٹی کا اہتمام

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کی مسلمان کونسل ہرسال مسجد پاکلونی گری کے ساتھ رمضان ٹینٹ کا پروگرام انعقاد کرتی ہے جس میں ہر شام ایک مسلمان کمیونٹی سینکڑوں لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کرتی ہے

ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان کمیونٹی روس نے افطار ڈنر کا پروگرام منعقد کیا، جس کا اہتمام روس کے معروف بزنس مین ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے کیا گیا ۔

اس افطار ڈنر میں سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے قونصلر عامر پرویز، منسٹر ٹریڈ ناصر حامد نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس کے علاؤہ پاکستانی کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز، زملیاچستوا پاکستان کے چیئرمین نورحبیب شاہ، پی او سی روس کے صدر ڈاکٹر زاہد علی خان، ڈاکٹر ابرار، بابر اسلام، چوہدری زاہد، کاشف خان، عابد باجوہ، زیشان عالم قریشی، شفقت عباس سنی، وسیم عباس اور دیگر پاکستانی شخصیات کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ تاجکستان، ازبکستان، شام، مصر، آذربائجان، کرغستان، قزاقستان، تاتارستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت شریف سے ہوا۔ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر عامر پرویز نے ابتدائی کلمات کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا اور عظیم الشان افطار ڈنر پر مسجد پاکلونی گری کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے بابر اسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ابرار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور کردار کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلکر معاشرے میں اچھے اخلاق اور کردار کے ساتھ رہ کر اسلاموفوبیا کو عملی شکست دی جاسکتی ہے۔
اور یہی وہ راستہ ہے جسکے ذریعے کسی بھی معاشرے کو خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے

اس موقع پر مفتی کونسل روس کے امام ایلدر حضرت نے بھی خطاب کیا اور رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

افطار ڈنر کی تقریب میں شرکا کو آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کی گئی پاکستان کی خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔۔

تقریب کے شرکا میں پاکستان اور رمضان کے بارے میں سوال وجواب سے انعامات بھی تقسیم کیے گیے۔

تقریب کے اختتام پر مسجد انتظامیہ کی جانب سے قونصلر عامر پرویز، ڈاکٹر ابرار اور بابر اسلام کو یادگار شیلڈز پیش کی گئیں۔۔

افطار پارٹی کی تصاویری جھلکیاں۔۔۔۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں