133

صدر پوتن کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

ماسکو (شاہد گھمن سے)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے

صدر پوتن نے بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی اور بھارتی وزیر اعظم سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے روس کی جانب سے بھارت کو ہنگامی امداد دینے کا اعلان کیا۔

جس کے مطابق روس بھارت کو 22 ٹن سے زائد ہنگامی امداد فراہم کرے گا ، جس میں 20 آکسیجن کے وینٹیلیٹرز، 75 عدد مصنوعی پھیپھڑوں کی وینٹیلیشن ڈیوائسز ، 150 طبی مانیٹرز اور دوائیوں کے 2لاکھ پیکیجز شامل ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر پوتن کی جانب سے امداد پر گرم جوشی سے شکریہ ادا کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں