124

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

سینٹ پیٹرزبرگ (ورلڈ پوائنٹ نیوز) روس کی معروف پاکستانی کاروباری شخصیت ڈاکٹر طارق چودھری نے ماسکو کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں بھی پاکستانی کمیونٹی کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔۔

افطار پارٹی کا انتظام پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے ڈائریکٹر آصف صدیقی نے باربی کیو ریسٹورنٹ سینٹ پیٹرزبرگ میں کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

افطار پارٹی میں شرکا کو پاکستان کے مختلف قسم کے روایتی کھانے پیش کئے گئے۔ پاکستانی کمیونٹی نے افطار پارٹی کے اس پر تکلف اہتمام پر ڈاکٹر طارق چودھری کا شکریہ ادا کیا۔۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں