170

منسک: سفیر پاکستان سجاد حیدر خان کی بیلاروس کے وزیر تعلیم سے ملاقات

منسک (شاہد گھمن سے)بیلاروس میں تعینات سفیر پاکستان سجاد حیدر خان نے بیلاروس کے وزیر تعلیم کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بیلاروس کے وزیر تعلیم ایگور کارپینکو کے ساتھ وزارت کے بین الاقوامی تعاون کے شعبہ کی سربراہ ارینا شیٹکوسکایا نے بھی شرکت کی۔

تعلیمی تعاون پر محیط دونوں ملکوں کے مابین موجودہ مفاہمت کی یادداشتوں کی تعریف کرتے ہوئے ، دونوں فریقین نے مشترکہ تحقیق اور تعلیمی پروگراموں میں شرکت کے لئے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانا بھی زیربحث آیا۔

جبکہ بیلاروس کے وزیر تعلیم نے ڈبل ڈگری پروگراموں اور ڈپلوموں کے اجراء کو قبول کرنے کے لئے بیلاروس کی جانب سے آمادگی ظاہر کی ۔ انہوں نے وزارت کے سالانہ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو وظائف کی فراہمی کے امکانات بھی نوید سنائی۔

دونوں فریقوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجیز ، اسلام آباد اور بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی اور منسک اسٹیٹ لسانی یونیورسٹی میں مختصر مدت (4-6 ہفتوں کی مدت) کے لینگوئج کورسز چلانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں