149

روس میں اسپتنک 5 کورونا وائرس ویکسین کے سنگل ڈوز ورژن کی منظوری دی گئی

ماسکو(شاہد گھمن سے) روس میں اسپتنک 5 کورونا وائرس ویکسین کے سنگل ڈوز ورژن کی منظوری دی گئی ہے۔

رشین ڈائریکٹ انوسٹیمنٹ (آر آئی ڈی ایف) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک لائٹ بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے 79.4 فیصد مؤثر ہے، جبکہ 2 ڈوز والی اسپوٹنک 5 ویکسین کی افادیت 91.6 فیصد ہے۔

اس نئی ویکسین کی افادیت کا نتیجہ 5 دسمبر 2020 سے 15 اپریل 2021 کے دوران ویکسینیشن سے حاصل کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کو 60 سے زیادہ ممالک میں استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔
تاہم اس ویکسین کو یورپین میڈیسین اینسی یا امریکا میں منظوری نہیں مل سکی ہے۔
اس ویکسین کو آر ڈی آئی ایف کے زیرتحت گامالیا سینٹر نے تیار کیا اور اگست 2020 میں بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائلز سے قبل ہی اسے رسٹر کرلیا گیا تھا۔
نومبر میں اس ویکسین کے حتمی ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے تھے جو 18 ہزار سے زیادہ رضاکاروں پر مشتمل تھے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں