194

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کےزیر اہتمام تربیتی نشست آج ہوگی

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ)صحافیوں کی نمائندہ تنظم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیر اہتمام تربیبی نشست کا انعقاد بروز ہفتہ 12جون 2021پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے بذریعہ زوم آن لائن ہو گا ۔مذکورہ تربیتی نشست کے مہمان خصوصی کہنہ مشق صحافی تجزیہ کار اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمنٰ شامی ہوں گے۔

متذکرہ تربیتی آن لائن نشست میںIAPJسے وابستہ صحافی خواتین و حضرات دنیا بھر کے ممالک سے شرکت کریں گے۔

مجیب الرحمٰن شامی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے کوآرڈینیٹرز سے حلف بھی لیں گے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں