بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی مہندی کی تقریب کے دوران لی گئی مزاحیہ اور دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی تین روز شادی کی تقریبات راجھستان میں منعقد ہوئی تھی جس میں شریک افراد کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی تھی تاکہ تصاویر اور ویڈیو لیک نہ ہوں تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے خود بھی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں ہیں۔
کترینہ کیف نے وکی کوشل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کچھ دیر بعد کی عروسی جوڑا زیب تن کیے اپنی اور وکی کی تصاویر شیئر کردی تھیں، اب دونوں نے اپنی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جس میں ڈرامہ، مزاح اور اہل خانہ کی محبت بھی واضح ہے۔
https://www.instagram.com/vickykaushal09/?utm_source=ig_embed&ig_rid=cabd1bfd-6a03-41db-81e5-6b3d52e8ae5d
نوبیاہتہ جوڑے نے مہندی کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘مہندی سجتی ہے تو سارا ٹبّر ناچتا ہے’۔
https://www.instagram.com/p/CXX_5HUvuJD/?utm_source=ig_embed&ig_rid=d0b19ef7-38e2-4322-8807-fa029e4398c7
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو راجستھان میں انجام پائی جس میں خاندان کے قریبی لوگ، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔