اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تین روز کے لیے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 25 اگست تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہیں تو تین روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں اس لئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں اس لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔