182

شہباز شریف 40 چوروں کے ساتھ قطر بھیک مانگنے گیا ہے، عمران خان

ہری پور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف 40 چوروں کے ساتھ قطر بھیک مانگنے گیا ہے۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی بھیک نہیں دے گا سب کو معلوم ہے یہ چور ہیں، ہم نے پاکستان کو ان چوروں سے آزاد کرانا ہے، میرے خلاف دہشت گردے کا کیس کیا پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت کی حکومت بھی ایسا فیہصلہ نہیں کرتی کہ وہ دوسرے لوگوں کے لیے اپنی جانیں قربان کرے ہم نے روس سے سستا تیل خریدنے کی کوششیں کی لیکن ہماری حکومت کے خلاف سازش کی گئی ہمارے اوپر امپورتڈ حکومت مسلط کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں شریک ہو کر ہم نے 80 ہزار پاکستانیوں کو شہید کیا، میں اپنی قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا کہا جو میرے خلاف مقدمات کیے گئے ؟ شہباز گل امریکا سے اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا اسے جیل بھیج دیا گیا اپنے ملک کو کسی ملک کی فارن پالیسی کے لیے قربان نہیں کریں گے ہماری حکومت کو ختم کر کے امپورٹڈ حکومت کو بٹھا دیا گیا۔

تحریک انصاف اداروں کے خلاف بالکل نہیں ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں صاف شفاف الیکشن کرائیں جائیں، میں پورے ملک میں عوام کو تیار کرنے جا رہا ہوں، آپ سب تیار رہیں میری کال کا انتظار کریں۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں