359

ملک شہباز کی جانب سے پاکستانی کمپنی الائیڈ فائر ورکس کے سی ای او شاہد محمود بٹ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ

ماسکو(ورلڈ پوائنٹ) پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کی جانب سے پاکستانی کمپنی الائیڈ فائر ورکس کے سی ای او شاہد محمود بٹ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ایک پرتکلف اعشائیہ دیا گیا جس اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان ماسکو کے قونصلر عامر پرویز اور پاکستان رشیا بزنس کونسل کے نائنب صدر یاسر ملک بھی موجود تھے۔۔۔

الائیڈ فائر ورکس کمپنی نے 14اگست کو ماسکو میں ہونے والے انٹرنیشل آتشبازی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، ملک شہباز، عامر پرویز اور یاسر ملک نے شاہد بٹ کو اس لاجواب کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس انٹرنیشل آتشبازی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن سے پاکستانی کمپنی کی مہارت اور قابلیت آشکارہ ہوتی ہے ۔

اس موقع پر پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان روابط ہی تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔اوراس طرح کے ایوینٹس میں شمولیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔ شاہد محمود بٹ اور ان کی ٹیم نے مقابلے کیلئے تیاری اور باالخصوص ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہ کیا ۔۔ اور اس شاندار اعشائیہ پر ملک شہباز کا شکریہ ادا کیا۔


الائیڈ فائر ورکس کمپنی کی جانب سے 14اگست کو ماسکو میں کی جانے والی آتش بازی کی مکمل ویڈیو

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں