177

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کے سبب متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو دو ستمبر کو یواے ای کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم انہوں ںے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں