کراچی: ایشیا کپ ٹی20 میں پیر کو آرام کے بعد منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔
لازمی فتح درکار ہوگی، سری لنکا نے سپر 4 مرحلے میں افغانستان کو زیر کیا ہے جبکہ بھارت کو پاکستان نے 5 وکٹ سے مات دیکر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ بھارت کو اہم میچ سے قبل بولنگ اٹیک کو مضبوط بنانے کی فکر لاحق ہے۔
پاکستان سے میچ میں بھونیشور کمار اپنے شایان شان پرفارمنس پیش نہیں کرپائے تھے، بھارت نے 5 بولرز کے ساتھ میدان کا رخ کیا تھا، بھارت سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل اپنی بولنگ میں توازن لانا چاہتا ہے، بھارت منگل کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے ساتھ سپر 4 میچ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے تو بہت زیادہ تجربات سے گریز کریں گے۔