سری نگر: پاکستان کے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ وادیِ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیریوں کے مختلف علاقوں میں شہداء اور پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، پوسٹرز میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی تصاویر موجود ہیں۔
مقبوضہ وادی میں سری نگر، پلوامہ، بڈگام اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جبکہ قابض افواج کے بندوقوں کے سائے میں پوسٹرز آویزاں کرنا ایجنسیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔