ممبئی(ورلڈ پوائنٹ نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتاسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ دل کی سرجری سے گزری ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔
47 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کو دل کا اٹیک ہوا تھا اور فوری طور پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا۔