113

بریانسک میں‌یوکرینی تخریب کاروں کا حملہ،2 افراد ہلاک ایک زخمی

ماسکو( شاہد گھمن سے) روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں یوکرین کے تخریب کاروں نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی بچہ ہو گیا۔

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے جمعرات کو برائنسک ریجن کے دو دیہاتوں پر یوکرین کے سرحد پار سے تخریب کاروں کے مہلک حملے کے بعد لی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک دس سالہ لڑکا زخمی ہوا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرائنی تخریب کاروں کو نو نازیوں کا نام دیتے ہوئے روسی یوکرائنی سرحد پر واقع دیہات لیوبیچین اور سوشانی پر کیے گئے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ بندوق برداروں نے یہ دیکھنے کے باوجود گولی چلائی کہ وہ شہریوں پر حملہ کر رہے ہیں۔
ایف ایس بی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک منٹ کے کلپ میں ایک روسی لاڈا کار کو دکھایا گیا ہے جس کے ٹائر پنکچر ہونے کے ساتھ سامنے اور دائیں طرف گولیوں سی چھلنی کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والا اس کا ڈرائیور قریبی اسکول میں بطور انجینئر کام کر رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ اپنی شفٹ سے واپس اپنی ماں سے ملنے جا رہا تھا۔

ویڈیو میں دوسری کار کو بھی دکھایا گیا ہے جس پر یوکرین کے تخریب کاروں نے حملہ کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے ڈرائیور نے اپنے پڑوسیوں کی درخواست پر مقامی بچوں کو اسکول لے جانے کے لیے گاڑی کا استعمال کیا۔ حملے کے وقت گاڑی میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں تھیں۔ حملہ آوروں کی جانب سے اس گاڑی کو پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ کام کرنے والے RDK کے ارکان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ RDK روسی شدت پسندوں کی تنظیم ہے جو 2014 سے یوکرین کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔۔۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں
کیٹاگری میں : روس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں