39

ایران:عمارت میں دھماکہ،5 افراد ہلاک

ایران کے شہر تبریز کی ایک عمارت میں ہوئے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ایرانی طلبہ کی خبر ایجنسی کے مطابق، مشرقی آذربائیجان کے ادارہ برائے فوری طبی امداد کے ترجمان واحد شادی نے بتایا کہ یہ دھماکہ منظریہ نامی علاقے میں واقع ایک عمارت میں پیش آیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں