استنبول (ورلڈ پوائنٹ نیوز) ترک ادارہ برائے انسداد آفات کے صدر یونس سیزر نے بتایا ہےکہ قہرامان مراش میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 47975 ہو چکی ہے۔
سیزر نے انقرہ میں ادارے کے مرکزی دفتر میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ چھ فروری کے آنے والے زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے، افسوس کے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونا جاری ہے، اب تک 47975 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 6278 شامی اور دیگر غیر ملکی باشندے تھے۔
سیزر نے بتایا کہ اس وقت 3954امدادی اہلکار ملبہ ہٹانے اور دیگر انسانی امداد کی فراہمی پر مامور ہیں جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے تین سو اہلکار بھی ان کی مدد میں شامل ہیں۔