سویڈن نےتقریباً 9 ہزار افغان تارکین وطن کوتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکی شرط پر اقامتی ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے جن کی عمریں 18 تا 22 سال کے درمیان ہیں
سویڈن نےتقریباً 9 ہزار افغان تارکین وطن کوتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکی شرط پر اقامتی ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افغان تارکین کی عمریں 18 تا 2 2 سال کے درمیان ہیں ۔
حزب اختلاف کی دائیں بازو کی مرکزی لبرل جماعت کے پارلیمان میں پیش کردہ اس قانون کی حمایت میں 139 کے مقابلے میں 162 ووٹ پڑے ۔ اس فیصلے پر دائیں بازو کی لبرل جماعت کی سربراہ اینی لوُف نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو بغیر وجہ سزا دینا غلط روش ہے اور اس رائے دہی نے ان افغان نوجوانوں کو زندگی بہتر بنانے کا ایک موقع دیا ہے ۔
