652

ہیلسنیکی فن لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کا اجلاس ، فیملیزکی پاکستان میں اپنے عزیزوں کوکل ہر حال میں ووٹ ڈالنے کی درخواست

ہیلسنیکی(امتیازاحمدرانا سے) آج جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے اور مسلسل تیسر بار لوگ اپنے ووٹ ڈال کر اپنے نمائندے اسمبلی میں بھیجنے جارہے ہیں اس میں پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود پاکستانی پورے جوش وجذبے اور شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔ گو ابھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا اختیار نہیں ملا لیکن پھربھی بیرون ملک موجود لو الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ ڈال رہے ہیں ۔

ہیلسنیکی میں پاکستانی کمیونٹی نے اوپن دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شامل تمام لوگوں نے اپنی اپنی فیملیوں کو پاکستان رابطہ کر کے ووٹ ڈالنے کا جوش ابھارا اور درخواست کی کہ کل 25جولائی کو ہر حال میں پولنگ اسٹیشن جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ ہیلسنیکی میں کال انتخابات کا لائیوزلٹ دیکھنے کیلئے ایک بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں