سٹاک ہوم (احسان اللہ خان ) مرکزی سویڈن کے علاقہ اوریبرو میں مسجد جل کر تباہ ہو گئی ،مسجد میں لگنے والی آگ کا باعث بننے کے شبہ میں ایک 20سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔آگ لگنے سے مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ،آگ لگنے کی وجہ بننے کے شبہ میں ایک بیس سالہ نوجوان کو گر فتارکر لیا گیا ہے تاہم پولیس نے کسی بھی قسم کی تخریبی کارروائی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے مزیدتحقیقات کے نتائج کاانتظار کرنے کو کہا ہے۔واقعہ کے بعد کنگ کارلxvi گسٹاف نے متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ۔کنگ کارل نے مقامی یونیورسٹی میں مائیکرو پلاسٹک کے موضوع پرپہلے سے طے شد ہ لیکچر میں شرکت کے بعدخود متاثرہ مسجد کے دورہ کی خواہش کا اظہار کیا ،کنگ کارل کے متاثرہ مسجد کا دورہ کرنے پر ڈپٹی سی ای او حسن مونتاگوئی نے نشریاتی ادارہ SVT سے گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز قرار دیا ،انہوں نے بادشاہ کی طرف سے تحقیقات کروانے کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا ،بادشاہ کی متاثرہ مسجد آمد کے موقع پر سی ای اولا مھمدی کی بیٹی جیسمین نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔سویڈش پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔تاہم سویڈش چرچ نے بھی مسلمانوں سے اظیار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد کو حادثاتی آگ لگنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
