ہمارے بارے میں

“ورلڈ پوائنٹ نیوز” کو اشاعت کا آغاز کئے 4 سال کا عرصہ چکا ہے، الحمد اللہ یہ پانچویں سال میں قدم رکھ چکاہے۔ اس کے گزرے ہوئے چارسال ہموار، یکساں اور آسان نہیں تھے ۔ “ورلڈ پوائنٹ نیوز” کا پہلانام “سی این این پوائنٹ تھا” جسے کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبدیل کرکے “ورلڈ پوائنٹ نیوز”کروا لیا گیا تھا. جون 2017 سے “ورلڈ پوائنٹ نیوز” نے اپنے ویب چینل کا آغاز کیا جواوورسیز پاکستانیوں میں تیزی سے مقبول ہو گیا اور اللہ کے فضل و کرم سے تاحال کامیابی سے جاری ہے اس کی لائیو نشریات “ورلڈ پوائنٹ نیوز” کی ویب سائیٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ “ورلڈ پوائنٹ نیوز” کے فیس بک پیچ پر بھی اسے لائیو دیکھا جا سکتا ہے .

“ورلڈ پوائنٹ نیوز” کو بھی اپنے پیارے وطن پاکستان کی طرح نشیب و فراز سے گزرنا پڑا۔ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مصائب کی بھٹی میں سلگنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس نے ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ قلم، عزت اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ظلم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ اللہ کی زمین پر اللہ کی حکومت اور اللہ کے بندوں کے ذریعے حکومت پر اصرار کرتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ آج “ورلڈ پوائنٹ نیوز”کی ویب سائیٹ دنیا کے 160 سے زائد ممالک میں روزانہ وزٹ کی جارہی ہے اور اوراوورسیز پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہے.

“ورلڈ پوائنٹ نیوز” کا مقصد اووسیز پاکستانیوں کو آپس میں جوڑنا ہے اورخاص کر روس اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ روس اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہو اور روس میں بسنے والے پاکستانیوں کو فخر ہو کو ہم سچے پاکستانی ہیں اور روس ہمارا بہترین دوست ہے.

“ورلڈ پوائنٹ نیوز” اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے سب بچوں کو یکساں تعلیم دینی چاہئے۔ پاکستان کے ہر شہری کو ارزاں علاج کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔ اس وقت پاکستان پر مخصوص طبقات نے قبضہ کر رکھا ہے، اس کے وسائل مخصوص ٹولوں نے اپنی گرفت میں لے رکھے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نئے نئے برہمن پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان حاصل کرنے والے، اس کےلئے جان لڑانے والے، اس کو اپنے پسینے سے توانائی فراہم کرنے والے شودر بنا کر رکھ دیئے گئے ہیں۔ امیروں کے سکول، ہسپتال، بستیاں حتیٰ کے قبرستان بھی الگ ہیں۔ صحت اور تعلیم کو تجارت بنا دیا گیا ہے۔ غریب کے ہونہار بچے امراءکی نالائق اولادوں کے سامنے بے بس ہیں۔

اگر آپ “ورلڈ پوائنٹ نیوز” پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز“ورلڈ پوائنٹ نیوز” کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔

شاہد محمود گھمن

خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کریں